ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شہیدلیفٹیننٹ عمر فیاض کے نام پر آرمی کا اسکول، اہل خانہ کو 75لاکھ کاچیک سپردکیاگیا

شہیدلیفٹیننٹ عمر فیاض کے نام پر آرمی کا اسکول، اہل خانہ کو 75لاکھ کاچیک سپردکیاگیا

Sat, 13 May 2017 22:38:31    S.O. News Service

جموں،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فوج نے ہفتہ کوکہاکہ وادی میں ایک اسکول کا نام بدل کرشہیدلیفٹیننٹ عمرفیاض کے نام پررکھاگیاہے اوران کے خاندان کو75لاکھ روپے کاچیک سونپ دیاگیاہے۔جنوبی کشمیرمیں دہشت گردوں نے اغواکرکے فوجی افسرفیاض کاقتل کردیاتھا۔راجپوتانہ رائفلز کی طرف سے ایک لاکھ کے چیک کے علاوہ، آرمی گروپ انشورنس فنڈ کی جانب سے 75لاکھ روپے کا چیک شہید فیاض کے خاندان کو تفویض کیا گیا ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان راجیش کالیا نے کہاکہ وکٹر فورس کے جنرل آفیسرکمانڈنگ (جی اوسی)میجرجنرل بی ایس راجو نے کلگام ضلع میں شہید کے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ فوج ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مدد کے لئے ہر وقت تیارہے۔انہوں نے کہا کہ جی او سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لیفٹیننٹ عمر کی ظالمانہ طریقے سے کی گئی قتل کے لئے وہ لوگ جو بھی ذمہ دار ہوں گے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔جی او سی نے علاقے کے آرمی اسکول کا نام بدل کرلیفٹیننٹ عمر فیاض گڈول اسکول کرنے کا اعلان کیا۔


Share: